اڈپی،2؍نومبر(ایس او نیوز) اڈپی سرکل انسپکٹر کمار چندرا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرمنی پال میں واقع آدیتی سوربھ اپارٹمنٹس کے روم نمبر 204پر چھاپہ مارااور وہاں سے 3.89لاکھ روپے مالیت نشہ آور اشیاء ضبط کرنے کے علاوہ آدتیہ پربھو نامی ایک 28 سالہ طالب علم کے علاوہ امریکہ میں زیر تعلیم انیش راجن (22سال) نامی این آر آئی طالب علم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ وشنو وردھن کے مطابق ضبط کی گئی منشیات میں 32 گرام اعلیٰ قسم (ہائی بریڈ) گانجہ،9گرام براؤن شوگر اور25ایم ڈی ایم اے کی گولیاں ہیں۔پولیس کی تفتیشی ٹیم گرفتار کیے گئے دونوں ملزمین سے کری پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ ایس پی وضح نے کیا کہ منشیات کے خلاف مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور مزید چھاپے مارے جائیں گے۔